: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کویت،17اکتوبر(ایجنسی) کویت کی کابینہ نے نئی پارلیمان کے انتخابات 26 نومبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے اتوار کو ایک فرمان کے ذریعے پارلیمان تحلیل کردی تھی اور کہا تھا کہ ''خطے میں درپیش سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنا ناگزیر
ہوگیا ہے۔وہ اپنے نئے نمائندے چُنیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں''۔
کویت کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مرزوق آل غنم نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ''پارلیمان نے سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے''۔انھوں نے ریاست کو درپیش اقتصادی اور سلامتی کے چیلنجز کے پیش نظر قبل از وقت انتخابات کرانے پر زوردیا تھا۔